مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرشاد یادیو پر چارہ اسکینڈل میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ اس فیصلے کے بعدلالو پرشاد یادو کیلئے سیاست کے دروازے بھی بند ہوگئے ہیں۔ انیس سو چھیانوے میں لالو پرشاد یادو نے وزیر اعلیٰ بہار ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور بھینسوں کے چارے کے نام پر جانوروں سے متعلق محکمے سے ساڑھے نو سو کروڑ روپے نکلوائے۔ اس بہتی گنگا میں ان کے پینتالیس ساتھیوں نے بھیخوب ہاتھ دھوئے۔نو سو کروڑ کا چارہ بھینسوں کے منہ تک گیا ہو یا نہ گیا ہو۔ اس رقم سے لالو اور ساتھیوں کا پیٹ ضرور بھر گیا۔یہ اسکینڈل کئی بار لالو پرساد یادیو کو جیل بھی لے کر گیا تاہم ان پر جر م ثابت نہ ہوسکا، پر آج سی بی آئی کی عدالت نے انھیں اس اسکینڈل میں گڑبڑ گھٹالا کرنے کا مجرم قرار دے دیا ممکن ہے کہ وہ چھ سے سات سال جیل میں گزاریں۔
مہر نیوز/ 30 ستمبر/2013ء: ہندوستان کی ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرشاد یادیو پر چارہ اسکینڈل میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ اس فیصلے کے بعدلالو پرشاد یادو کیلئے سیاست کے دروازے بھی بند ہوگئے ہیں۔
News ID 1828576
آپ کا تبصرہ